اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان موخر ادائیگی پر پٹرولیم مصنوعات کی اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے ترقی کیلئے سعودی فنڈ کے ساتھ کئے گئے ایک معاہدے کے تحت رواں سال تقریبا تین کروڑ ستائیس لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرے گا۔پاک  عرب ریفائنری کمپنی لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ رواں سال بالترتیب ایک کروڑ اڑسٹھ لاکھ نوے ہزار اور ایک کروڑ اٹھاون لاکھ دس ہزار بیرل تیل برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ معاہدے کے مطابق ایک سال کیلئے دس کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل موخر ادائیگی پر برآمد کیا جاسکے گا۔