اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی۔ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 39,552 روپے فی میٹرک ٹن 39.5 روپے فی کلو، 467 روپے گھریلو سلنڈر اور 1,796 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی کی گئی ہے۔31 مارچ کو اوگرا کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 171,551.81روپے فی میٹرک ٹن، 171.5روپے فی کلو، 2,024روپے گھریلو سلنڈر اور 7,788 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کی گئی تھی۔

مورخہ 5 مارچ 2022 کو حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارہ (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 132,000روپے فی میٹرک ٹن، 132 روپے فی کلو، 1558 روپے گھریلو سلنڈر اور 5,993 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کر دی۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے فارمولے کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔