فیصل آباد (ویب نیوز)

ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ فیصل آباد ائیر پورٹ پر انٹری پوائینٹ کی جگہ مسافروں کی ایک لمبی قطار ہونے کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے دوہری لائن فیصل آباد بزنس کمیونٹی ٹیکس گزاروں کے لئے کر دی جائے گی جبکہ 777 کارگو جہاز کی فیصل آباد ائیر پورٹ سے پرواز کے لئے Land Strip  اور ہینگر کی تعمیر بھی جلد کردی جائے گی ۔ اُنہوںنے فیصل آباد ائیر پورٹ وزٹ کے دوران 777 کارگو جہاز کی فیصل آباد ائیر پورٹ سے جلد پرواز شروع کرنے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے فنڈز جاری کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے  ۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے فیصل آباد ائیر پورٹ سکیورٹی فورس  کے چیف سکیورٹی آفیسر   کرنل راشد اقبال نے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اورسینئر ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ میں کیا۔  انہوں نے کہا کہ فیصل آباد بطور پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل شہر کے حوالے سے ایک بڑے ائیر پورٹ کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے کنال ایکسپر یس وے پر زمین کی الائٹمنٹ کا کام جاری ہے جہاں بڑا ائیر پورٹ بنانے سے فیصل آباد سے ڈائر یکٹ انٹر نیشنل فلائیٹس روانہ ہوں گی۔ فیصل آباد بزنس کمیونٹی نے ملکی معاشی استحکام میں نمایاں خد مات سر انجام دی ہیںانہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ فیصل آباد ائیر پورٹ پر کسی بھی شہری اور بالخصوص بز نس کمیونٹی کو کسی بھی قسم کی دقت پیش نہیں آئے گی۔اس سے پہلے ریجنل چیئرمین اپٹپما محمد شفیق رفیع نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ایکسپو سنٹر کے قیام سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ائیر پورٹ پر تمام انٹر نیشنل فلائٹس ہونی چاہیں تاکہ جب ٹیکسٹائل ایکسپو سنٹر کا وجود قائم ہو جائے تو دنیا بھر سے وزٹرز کو ایکسپو سنٹر میں شرکت کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔ اجلاس میں سنٹرل چیئرمین انجینئر حافظ احتشام جاوید نے ٹیکسٹائل بزنس کمیونٹی کو فیصل آباد ائیر پورٹ پر تمام ترسہولیات میسر کرنے اور مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارشات پیش کیں۔