ڈاکٹر عارف علوی کا وفاقی ٹیکس محتسب سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب

اسلام آباد (ویب نیوز)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کارکردگی میں اضافے ، زیادہ سے زیادہ شکایات کے ازالے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی اپنائے۔صدرمملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب سے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہوفاقی ٹیکس محتسب ٹیکس حکام کی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف ریلیف فراہم کرنے میں اپنی خدمات کے بارے میں شعور بیدار کرے ، ٹیکس کے محتسب بارے آگاہی میں اضافہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے میں مدد دے گا ، وفاقی ٹیکس محتسب بارے آگاہی میں اضافے سے ٹیکس گزاروں کو ٹیکس محکموں کے خلاف شکایات کا ازالہ کرانے کی ترغیب ملے گی ، ٹیکس محتسب ورکشاپس، سیمینارز اور متعلقہ تجارتی، کاروباری اور سرمایہ کاری کے اداروں کے ذاتی دوروں سے ملک بھر میں آگاہی مہم چلائیں ، صدر مملکت نے ٹیکس محتسب کو عوام میں جائز اور قانونی ٹیکس کی ادائیگی کی اہمیت اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محتسب کارکردگی میں اضافے ، زیادہ سے زیادہ شکایات کے ازالے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی اپنائے ،لوگوں کو قومی ترقی میں ٹیکس کی اہمیت بارے میں آگاہی دینے سے رضاکارانہ طور پر ٹیکس ادا کرنے پر آمادہ کیا جا سکے گا،ٹیکس محتسب اہم اور اثر انگیز فیصلوں کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرے تاکہ ایف ٹی او کی خدمات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے، ٹیکس محتسب بدعنوانی ، ٹیکس حکام کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی حوصلہ شکنی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف ٹی او کی کوششوں کی وجہ سے ٹیکس حکام کی بدانتظامی کے خلاف درج کردہ شکایات کی تعداد میں اضافہ ہوا ، ایف ٹی او ٹیکس دہندگان کو 60 دنوں کے اندر طویل قانونی چارہ جوئی کے بغیر فوری اور مفت انصاف فراہم کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے ٹیکس مشینری کی جانب سے ہونے والی غیر ضروری تاخیر کم کرنے میں محتسب کے کردار کو سراہا۔وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محتسب نے سال 2021 کے دوران 2867 کیسز کو حل کیا ، شکایات کے حل کے اوسط وقت کو 68 دن سے کم کر کے 57 دن تک کم کیا گیا، 2022 کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ایف ٹی او کو 2500 سے زائد شکایات موصول ہوئیں ، زیادہ تر کو حل کر دیا گیا ،ایف ٹی او ٹیکس دہندگان کی شکایات کا فوری اور بلا قیمت ازالہ ان کی دہلیز پر کر رہا ہے ۔