شہباز شریف اور نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے، شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا

  شہباز شریف اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے،درخواست میں استدعا

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزیراعظم شہبازشریف اورسابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ  کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے۔ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کی واپسی کے لیے احکامات جاری کرے۔ویراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ۔درخواست سابق پارلیمنٹرین سید ظفرعلی شاہ نے دائر کی۔