- ایسے لیگی ارکان قومی اسمبلی، جنہیں ہم ٹکٹ کے لیے ایڈ جسٹ نہیں کرسکتے، ان سے کوئی غلط وعدہ نہ کیاجائے
- ن لیگ ے15 ارکان رابطے میں ہیں، اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے، عمران خان کو بریفنگ
لاہور (ویب نیوز)
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطے کرنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی سے متعلق باقاعدہ پالیسی دے دی، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کے صرف ان ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی حامی بھری جائے جنہیں ہم ایڈجسٹ کرسکتے ہوں ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی کہ ایسے لیگی ارکان قومی اسمبلی، جنہیں ہم ٹکٹ کے لیے ایڈ جسٹ نہیں کرسکتے، ان سے کوئی غلط وعدہ نہ کیاجائے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد تقریبا 15 ہے۔ اس سلسلے میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ لیگی ارکان اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں نے بریفنگ میں دعوی کیا کہ اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمٹ پوری کریں گے۔