انتاکیہ میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات پر پولیس اور فوجی اہلکاروں کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے

انقرہ/دمشق (ویب نیوز)

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں جبکہ تکیہ میں  وبائی امراض پھیلنے لگے۔ترکیہ کے شہر قہرمان ماراش میں زلزلے کے 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں اب تک31  ہزار 643 اور شام میں 5 ہزار 714 اموات ہوئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ قہرمان ماراش کے 7 حصوں میں ریسکیو کی کوششیں ختم کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زندہ بچ جانے والوں کو پانی کی کمی اور صفائی کے ناقص انتظامات کا سامنا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت، صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہونے سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔زلزلے سے متاثرہ کئی شہریوں کو جلدی بیماریاں اور ڈائریا کی شکایات ہیں۔رپورٹس کے مطابق انتاکیہ میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات پر پولیس اور فوجی اہلکاروں کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔