مظفر آباد (ویب نیوز)

بینک آف آزاد جموں و کشمیرکے صدر جناب خاور سعید نے گزشتہ روز میر پور میں ادارے کے فیلڈ نگراں دفاتر اور برانچوں کا دورہ کیا۔گزشتہ روز ریجنل آفس، کریڈٹ ایڈمنسٹریشن ڈویژن آفس، مین برانچ، کوٹلی روڈ برانچ، لیڈیز برانچ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے عملے کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا جائزہ لیااور صارفین کے لئے بینکاری خدمات سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ خدمات میں بہتری اورکسٹمر زکے ساتھ بزنس تعلقات میں اضافے کے باعث بھی یہ ادارہ صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کررہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران بینک کے منافع میں 110فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے بینک پر صارفین کے بھرپور اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے۔انہوں نے کسٹمرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی سرمایہ قرار دیا اورانہیں بینک کی مختلف قرضہ جات سکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔بینک کے آپریٹنگ دفاتر اور برانچوں کے عملے کو صارفین کے ساتھ بزنس تعلقات کو مستحکم کرنے اور کسٹمرسروس میں بہتری لانے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس قدر صارفین کے ساتھ بزنس تعلقات مضبوط ہوں گے اسی انداز میں ادارے کے بزنس میں اضافہ ہو گا۔