Leader of the far-right Danish political party Stram Kurs, Rasmus Paludan, stands outside the Turkish embassy in Stockholm, Sweden, Saturday Jan. 21, 2023. Sweden is bracing for demonstrations that could complicate its efforts to persuade Turkey to approve its NATO accession. A far-right activist from Denmark has received permission from police to stage a protest on Saturday outside the Turkish Embassy, where he intends to burn the Quran, Islam’s holy book. (Fredrik Sandberg/TT News Agency via AP)
  • جنوری میں سوئیڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے کیخلاف پوری دنیا میں کئی ہفتوں تک احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے

اسٹاک ہوم (ویب نیوز)

سوئیڈن کی عدالت نے قرآن پاک نذر آتش کرنے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کے لیے کیے جانے والے مظاہروں پر پابندی لگائی تھی جسے سوئیڈن کی سپریم انتظامی عدالت نے متعصبانہ اور یکطرفہ فیصلے میں کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے اسلامو فوبیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن پاک جلانے کی مذموم حرکت کے خلاف احتجاج کرنے والے 5 مسلمانوں کو ایسے ناپاک مظاہروں پرمبینہ طور پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔جنوری میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانہ کے باہرقرآن پاک کونذرآتش کرنے کے واقعے پراسلامی دنیا میں غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی ہفتے تک احتجاج کیا گیا تھا۔ سوئیڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا اورسویڈن کی نیٹو رکنیت کی کوشش کو روک دیا گیا تھا۔