سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر

  من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا ضمانت پر اٹک جیل سے رہا کیا جائے،درخواست میں استدعا

اسلام آباد (ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی  نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی   ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی   کہ انہیں ضمانت پر اٹک جیل سے رہا کیا جائے،  چیئرمین پی ٹی آئی کو بدنیتی سے من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی  کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔