اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے  عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ۔

تعلق ہائی کورٹس سے ہوگا..پانچوں چیف جسٹس ہائیکورٹس سے  تجاویز لی جائیں گی، مراسلہ

اسلام آباد (ویب  نیوز)

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کیلیے عدلیہ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن  نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے بھیج دیئے۔ الیکشن کمیشن نے  ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں گی۔ ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے اپیلٹ ٹربیونلزججز پر مشتمل ہونگے ۔اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگیوں پر آر اوز کے فیصلے چیلنج ہوسکیں گے۔تاہم  ترجمان نے  یہ بھی واضح کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز کی تقرری ایک معمول کا عمل ہے۔کسی بھی امیدوار کے کاغذات نامزدگی قبول یا مسترد ہونے کی صورت میں آر اوز کے کسی بھی فیصلے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونلز کے طور پر کام کرنے کے لیے انہیں ہمیشہ عدلیہ سے لیا جاتا ہے۔اور تعلق ہائی کورٹس سے ہوتا ہے .خط جاری کردیا گیا  تاکہ کوئی الجھن باقی نہ رہے#/S