چناری(صباح نیوز)

لیپاء سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری  سے ایک خاتون شہید ہو گئی ،۔جمعہ کے روز بھارتی فوج نے وادی لیپہ کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی ۔گولہ باری کے باعث داؤکھن کی رہائشی خاتون عتیقہ  شہید ہو گئی جبکہ عاصمہ دختر عزیز ڈار ساکنہ ریشیاں  زخمی ہو گئی ہے ۔ منڈا کلی گائوں میں ایک مسجد  کو بھی نقصان  پہنچا۔ وادی لیپاء میں شدید گولہ باری کے بعد پاک فوج فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ سردار عبد الوحید ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے سیاحوں کو خبردار کیا وہ وہ سرحدی علاقوں کے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔ لیپاء سیکٹر میں بھارتی بلا اشتعال گولہ باری کے باعث پورے ضلع جہلم ویلی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔