ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 105مریض انتقال کر گئے،تعداد3695ہو گئی

مزید 3ہزار946کیسز رپورٹ ہوئے ، مریضوں کی تعداد 1لاکھ 85ہزار34  ہو گئی

24گھنٹوں کے دوران 24ہزار 599ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں3236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ سندھ  پہلے نمبر پر جبکہ انتقال کرنے والوں کے لحاظ سے صوبہ پنجاب پہلے نمبر پر ہے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 73ہزار 471مریض صحت یاب ہو گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 105مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناسے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد3,695ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کوروناوائرس کے3236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کے لحاظ سے صوبہ پنجاب پہلے نمبر پر ہے۔ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1لاکھ 85ہزار34 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3ہزار946کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 73ہزار 471مریض صحت یاب ہو گئے جبکہ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹو  مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سات ہزار 868 ہے۔صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 68ہزار 308 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 71ہزار 92، خیبرپختونخوا میں 22ہزار 633، بلوچستان میں 9ہزار 587، اسلام آباد میں 11ہزار 219، آزادکشمیر میں 869 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 326 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 495افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 103، خیبر پختونخوا میں 843، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 104اور آزاد کشمیر میں 22افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران 24ہزار 599ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 11لاکھ 26ہزار 761ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 869 ہے جن میں سے 350 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 497 ہے جبکہ آزادکشمیر میں کورونا وائرس سے 22 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1326 ہے جن میں سے 946 صحت یاب ہو چکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد 358 ہے جبکہ گلگت بلتسان میں کورونا وائرس کے باعث 22 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 9587 ہے جن میں سے 3670 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 5813 ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث 104 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 11219 ہے جن میں سے 5012 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 6101 ہے اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث 106 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 22633ہے جن میں سے 6869 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 14921ہے اور کے پی میں کورونا وائرس کے 843 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 71092 ہے جن میں سے 37044 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 32945 ہے اور کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 1103 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 68308 ہے جن میں سے 19580 مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 47233ہے اور پنجاب میں کورونا وائرس کے 1495 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ ZS

#/S