نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں4337615ہو گئیں،کیسز20کروڑ55لاکھ13ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں635636،کیسز3کروڑ70لاکھ55ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں429702ہو گئیںاور کیسز3کروڑ20لاکھ76ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں566000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد2کروڑ2لاکھ49ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں110410افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد63لاکھ70ہزار429ہوگئی ۔ترکی میں52565افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز59لاکھ96ہزاربڑھ گئے ۔روس میںہلاکتیں167241ہو گئیں،کیسز65لاکھ12ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں 130607افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز61لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے  ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور  1 کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔