کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کے 2دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولودی ادریس شامل

دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،اہم انکشافات کی توقع

مالاکنڈ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،دہشتگرد گرفتار

ملزم احسان اللہ عرف طلحہ سے اسلحہ ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ اور 30 بور پستول برآمد

کراچی (ویب  نیوز) کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش ک2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ نیو ٹرک اڈے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولودی ادریس شامل، دونوں نے افغانستان کے علاقے شورآوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، اور دونوں دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے اور بارودی مواد کے ذریعے دھماکا کرنے کے ماہر ہیں۔حکام نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد نسیم اللہ کالعدم تنظیم داعش کے ہلاک دہشت گرد حفیظ پندرانی اور محمد صدیق کا داماد ہے، نسیم اللہ 2013 میں عبداللہ بروہی کے کہنے پر کوئٹہ سے خضدار اسلحہ اور بارود سے بھری ڈاٹسن لے کر گیا تھا، اور اسلحہ اور بارود سے بھری ڈانس عبداللہ بروہی کے حوالے کی تھی۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔mk

مالاکنڈ  کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کے اہم مطلوب دہشت گرد احسان اللہ عر ف طلحہ کوگرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے انٹیلی جنس آپریشن کرکے اشتہاری مجرم احسان اللہ عرف طلحہ ساکن ضلع بونیر کو گرفتار کرلیا  ۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ، ایمونیشن، ہینڈ گرینیڈ اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ صوبائی حکومت نے ملزم کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ملزم نے 2009 میں تخریب کاری کے لیے ضلع بونیر میں چوک بازار سواڑئی اور ڈھیرئی پل پر بم نصب کرکے بلاسٹ کئے تھے۔گرفتار دہشت گرد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ماہر تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی اور اس سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔mk