بلدیاتی ا نتخابات جدید اورتبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں جو کامیاب جمہوریتوں میں موجودہوتاہے

پہلی مرتبہ74سال میں ہمارے پاس ایک مضبوط بلدیاتی نظام موجود ہے،ٹویٹ

اسلام آباد / پشاور  (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براہ را ست منتخب ہونے والے تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے شورشرابا کیا جارہا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ یہ انتخابات جدید اورتبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں جو کہ کامیاب جمہوریتوں میں موجودہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ براہ را ست منتخب ہونے والے تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل کی قیادت پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ74سال میں ہمارے پاس ایک مضبوط بلدیاتی نظام موجود ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا

وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز بھی دیں گے

خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کو طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔