حکو مت پنجاب اس پروگرام کے تحت تھیلیسیمیاء کے مریضوں کو علاج معالجہ اورتشخیص کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا سمزکون2022کے شرکاء سے خطاب

لاہور  (ویب نیوز)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں پہلی سمزکون2022میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل،وائس پرنسپل پروفیسرطیبہ وسیم،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق، پروفیسرمحمد علی،پروفیسرفائزہ بشیر،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزپروفیسر مسعودصادق،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرسردارالفرید،سی ای اوپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز ودیگرفیکلٹی ممبران اور طلبا ء طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔سمزکون 2022میں طلباء وطالبات نے ریسرچ پرمبنی آگاہی ٹیبلوزبھی پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سمزکون2022کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں مختلف امراض پرقابوپانے کیلئے ریسرچ ورک انتہائی اور بنیادی اہمیت حاصل کرچکاہے۔پنجاب میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزبنانے کا بنیادی مقصدہی ریسرچ تھا۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزایشیاء میں اپنی نوعیت کی واحد یونیورسٹی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان کے حالات دوسرے ممالک سے بالکل مختلف ہیں۔پاکستان میں مختلف امراض پرقابوپانے کیلئے پاکستان میں ہی ریسرچ کرنی ہوگی۔1993میں ولائیت سے جب تھیلسیمیاء کا قبل ازپیدائش کا علاج سیکھ کرآئی توپاکستان میں لوگوں کو اس بیماری بارے علم نہیں تھا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ 28سال کی محنت کے بعد الحمداللہ آج پاکستان میں 80فیصد عوام کو تھیلیسمیاء بیماری بارے آگاہی ہے۔آج گنگارام ہسپتال لاہورمیں تھیلسیمیاء کا دنیاکاسب سے بڑاپروگرام چلارہے ہیں۔حکو مت پنجاب اس پروگرام کے تحت تھیلیسیمیاء کے مریضوں کو علاج معالجہ اورتشخیص کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کوموذی بیماریوں سے بچانے کیلئے طب کی دنیامیں جدیدریسرچ کرنی ہوگی۔ تھیسلیمیاء کے مریضوں کے خاندانوں کی بیماری بارے کونسلنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزہمارے کمیونٹی لیڈرزہیں۔مجھے بحیثیت ایک ڈاکٹرہمیشہ اپنے آپ پرفخرہوتاہے۔ڈاکٹرزدکھی انسانیت کی بہت مددکرتے ہیں۔مریض ڈاکٹرزپرمکمل اعتمادکرتے ہیں۔ڈاکٹرزکوہمیشہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کرکے اپنے آپ کو لیڈرثابت کرناچاہئے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ڈاکٹرایک معاشرہ کابہت اہم حصہ ہوتے ہیں۔ایک ڈاکٹرکی تشبیہ حضرت عیسی سے دی جاتی ہے۔اللہ پاک نے ڈاکٹرکو خدمت انسانیت کا بہت بڑاموقع دیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ ہمیں بطورڈاکٹراس نادرموقع کونہیں کھوناچاہئے۔عمران خان لاالااللہ پریقین رکھتے ہیں جس پرمیراپختہ ایمان ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کوروناکے دوران اپنی جان کی قربانی دینے والے تمام ڈاکٹرزکو خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی وزیر صحت نے انتہائی شاندارسمزکون2022منعقدکرنے پر انتظامیہ کو شاباش اور مبارکباددی۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسر فاروق افضل نے کہاکہ انسان خدمت کے ذریعے ہی انسان ایک لیڈربن سکتاہے۔وائس پرنسپل پروفیسرطیبہ وسیم  نے کہاکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق خدمت انسانیت کا سفرجاری رکھیں گے۔ پروفیسرطیبہ وسیم نے کورونا کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہزاروں جانوں کو بچانے کیلئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خراج تحسین پیش کیا۔