Pic22-005 LAHORE: Jun22- Federal Minister for Railways Sheikh Rasheed Ahmed addressing a press conference at Railway Headquarter. ONLINE PHOTO by Malik Sajjad

آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کرکے بہت سارے مسئلے حل کردیئے، راولپنڈی سے فاصلہ ضرور ہے مگر تعلقات خراب نہیں

الیکشن کی تاریخ دیں ،کے پی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (ویب نیوز)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مبہم اور غیر آئینی تھا ،5 میں سے 2 ججز فیصلے پر راضی نہیں تھے، عمران خان 30 اکتوبر سے پہلے لانگ مارچ کی کال دیں گے،آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کرکے بہت سارے مسئلے حل کردئیے۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ملکی خزانے کی محافظ ہے،5 میں سے 2 ججز فیصلے پر راضی نہیں تھے اس لیے ایک کو بیمار کردیا،  عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ مبہم اور غیر قانونی تھا جو سپریم کورٹ میں جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو کہہ رہا ہوں کہ آر کرو یا پار کرو، لانگ مارچ کی کال دو،عمران خان 30 اکتوبر سے پہلے لانگ مارچ کی کال دیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ انتشار اور عدم استحکام ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا، نئے الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، میں اپنے اداروں سے لڑائی کا حامی نہیں ہوں، میری پوزیشن وہی ہے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، حکمران الیکشن کی تاریخ دیں آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کرکے بہت سارے مسئلے حل کردئیے، راولپنڈی سے فاصلہ ضرور ہے مگر تعلقات خراب نہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دیں ،کے پی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔