کراچی (ویب نیوز)

کراچی اور مضافاتی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کے باعث حد نگاہ متاثررہی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی شہر میں ہلکی دھند چھائی رہی جس کے پیش نظر شہر کے مضافاتی علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہورہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی سمت سے ہوا چلتی رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں موسم کی تبدیلی کے پیش نظر فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہوگیا ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار مزید بدتر ہوگیا ، کراچی اور لاہور کی فضا کو بہت غیر صحتمند قرار دے دیا گیا ۔کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 235 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 233 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔