قومی اسمبلی میں آج جمعہ کو ایک ان کیمرہ سیشن میں ارکان کو ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،، خواجہ آصف

افغانستان سے آئے ہوئے لوگ زمان پارک میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں

دہشتگردوں کو باہر سے لاکر ملک میں بسایا گیا، انہیں لانے اور بسانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر گفتگو

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر  اور ڈی جی آئی ایس آئی خصوصی طورپر شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عسکری حکام ملک کی سکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزپربریفنگ دیں گے۔

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان سے جن لوگوں کو واپس لایاگیا اس سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھی، ان میں سے کچھ لوگ زمان پارک میں بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔دہشتگردوں کو باہر سے لاکر ملک میں بسایا گیا، انہیں لانے اور بسانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، قومی اسمبلی میں جمعہ کو ایک ان کیمرہ سیشن میں ارکان کو ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ارکان نے افغانیوں کو پرامن علاقوں میں بسانے اور امن و امان کی صورتحال پر درست تحفظات کا اظہار کیا ہے، ابھی تک لوگ افغانستان سے آ رہے ہیں، ان کیمرہ اجلاس میں ان امور پر کھل کر بات ہو گی،جمعرات کو قومی اسمبلی میں علی وزیر نے نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے کون حساب دے گا؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈرامے، شغل لگا کر ایک شخص کہہ رہا ہے مجھے جان کا خطرہ ہے، جان کا اتنا خوف ہے تو اتنے پنگے مت لو، آرام سے گھر بیٹھو۔وزیر دفاع نے کہا کہ دہشتگردوں کو باہر سے لاکر ملک میں بسایا گیا، انہیں لانے اور بسانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ان لوگوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون کے بعد جنگ مشرف نے شروع کی، ابھی بھی لوگ افغانستان سے آرہے ہیں  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی وزیر اور محسن داوڑ نے درست باتیں کی ہیں، یہ شاخسانہ دو تین دہائیوں کا ہے پہلے جنرل ضیا کے دور میں اور پھر مشرف دور میں فرد واحد کے فیصلے تھے جس کے نتیجہ میں ہمارے بے شمار فوجی اور پولیس والے شہید ہوئے، افغانستان سے باقاعدہ لا کر افغانیوں کو پر امن ولاقوں میں بسایا گیا۔ ارکان کا مطالبہ درست ہے کہ یہ فیصلہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے لوگ زمان پارک میں بھی لوگ جا کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ان کیمرہ اجلاس میں اس پر کھل کر بات ہوگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست میں جو عدم استحکام ہے بہت خطرناک ہے، اس ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین جیلیں کاٹ چکے ہیں، اور ایک طرف ایک شخص ڈرامے کررہا ہے، شیلڈ لگا کر عدالت آتا ہے اور کہتا ہے میری جان کو خطرہ ہے، اگر جان کو خطرہ ہے تو ایسے کام ہی نہ کرو، آرام سے گھر بیٹھو، ان کاموں میں تو جان کا خطرہ ہوتا ہے، پھر سامنا بھی کرنا پڑتا ہ