،پیپلز پارٹی پنجاب نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

دیوار شرمندگی کا افتتاح،دیوار پر پارٹی سے بے وفائی کرنے والے احسان فراموشوں کے نام لکھے جائیں گے

سردار لطیف کھوسہ اور انکے صاحبزادے نے پارٹی کی ریڈ لائن عبور کی

پیلز پارٹی کی حکومت آنے پرلطیف کھوسہ سینٹر اٹارنی جنرل ، گورنر پنجاب اور وزیر اعظم کے مشیر رہے

اتحادی حکومت میں لطیف کھوسہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بنوانا چاہتے تھے

جس بندے پر احسانات کیے وہ عمران خان کے گھر بیٹھا تھا۔رانا فاروق سعید

بھاری عہدے اور مراعات لینے والوں کے چہرے دیوار شرمندگی پر لگائیں گے۔ فیصل میر

لاہور (ویب  نیوز)

لاہور(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ کو بارہا یاد کرایا کہ وہ پارٹ لائن اور طے کردہ حدود کو پار نہ کریں گے انہوں نے ہدایت پر عمل نہیں کیا۔پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلزپارٹی میں آئے مراعات بھی لیتے رہے جبکہ وہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بھی لگانا چاہتے تھے، عہدہ  نہ ملنے کی صورت میں پارٹی قیادت کے خلاف بلیک میلنگ شروع کی۔۔۔

قبل ازیں لاہور،پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب آفس میں وال آف شیم کا افتتاح کردیا گیا ۔ دیوار شرمندگی کا افتتاح قائم مقام صدر پیلز پارٹی پنجاب رانا فاروق سعید اور فیصل میر نے دیگر رہنماؤں کیساتھ کیاجبکہ پیلز پارٹی پنجاب نے سیکرٹری جنرل اور سی ای سی کو  سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنیکی کی سفارش بھی کر دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  رانا فاروق سعید نے کہا ہم نہیں چاہتے تھے کہ سردار لطیف کھوسہ اور انکے صاحبزادے پارٹی کی ریڈ لائن عبور نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کھوسہ صاحب بطور وکیل پیپلز پارٹی میں آئے اور بی بی شہید اور آصف زرداری کے کیس لڑتے رہے۔وہ پیلز پارٹی کی حکومت آنے پر سینٹر اٹارنی جنرل اور گورنر پنجاب اور وزیر اعظم کے مشیر بھی رہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی نوازشات کے بعد انہیں یہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔اتحادی حکومت میں لطیف کھوسہ اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل بنوانا چاہتے تھے۔ہمارا جو حصہ بنتا تھا اسکے مطابق یہ نہیں ہو سکتا تھا جس پر انہوں نے بلیک۔میلنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی کو بلیک میل کر کے اپنی مرضی نہیں چلا سکتا۔کسی کا خون اچھا ہو تو وہ اپنے احسان مندوں کو نہیں بھولتا۔انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو سردار کہلوانے والوں کو جانتا ہوں کیسے سردار بنے ہیں،باپ۔بیٹے نے پوری پی ایل ایف ہائی جیک کر رکھی تھی۔جو گروپ ہم نے 1977میں بنایا تھا جسمیں نامور لوگ شامل رہے انہیں حامد خان گروپ سپورٹ کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میری زبان سے جو لفظ نکلا وہی ہوا جس پر پیپلز لائرز فورم کی تنظیم نو کی گئی۔نئیر بخآری چاروں صوبوں میں پی ایل ایف کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

جس بندے پر احسانات کیے وہ عمران خان کے گھر بیٹھا تھا۔ سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنیکی سیکرٹری جنرل اور سی ای سی کو سفارش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم۔کر کے پارٹی سے فارغ کیا جائے۔جنہیں بغیر محنت سے عزت ملتی ہے وہ اسے سنبھال نہیں سکتے۔فیصل میر نے کہا کہ بھاری عہدے اور مراعات لینے والوں کے چہرے دیوار شرمندگی پر لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سردار لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈز پر ہاتھ صاف کرنے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کی قیادت رانا فاروق سعید کی سفارش پر گندے انڈوں کو فارغ کرے۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کے مطالبے پر یہ دیوار شرمندگی قائم کی ہے ۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ سیاست اپنی اپنی اور الیکشن اپنا اپنا،پنجاب کی ایک ایک سیٹ پر امیدوار کھڑے کرینگے۔اتحاد الیکشن جیتنے کے بعد بنا کرتے ہیں