فائربندی پر عملدر آمد کرنے سے امن قائم ہوگا، لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی

جموں (ویب ڈیسک)

مقبوضہ کشمیر میں تعینات قابض بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ ، لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا اثر جموں و کشمیر میں انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیوں پر نہیں پڑے گا۔اودھم پور میں شمالی کمان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے 24-25 فروری کی شب کو لائن آف کنٹرول پر مشترکہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ، تاہم   اس جنگ بندی کا جنگجو مخالف کارروائیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ہم اپنی نگرانی برقرار رکھیں گے ۔ لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے ایک  تقریب میں اایل او سی پر جنگ بندی کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل جوشی نے کہاکنٹرول لائن پر جنگ بندی سے لوگوں کو پرامن اور محفوظ زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سلامتی کی صورتحال اور استحکام کو متاثر کن انداز میں نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا تشدد میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے ،جو امن ، سلامتی اور قومی اتحاد کیلئے عوام کی حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر کے عوام کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں عسکریت پسندوں نے شروع کئے گئے واقعات ، پتھراو کی سرگرمیوں اور مظاہروں میں کمی کی ہے۔ آرمی کمانڈر نے کہا کہ جموں ، کشمیر اور لداخ میں ، سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، ہماری کوششیں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے جاری رہیں گی  ، انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ہمسایہ ملکوں – لائن آف کنٹرول اور لائن آف ایکچول کنٹرول ، لداخ کے ساتھ منسلک سرحد پر بالادستی برقرار رکھی ہے۔ اس کے علاوہ ، ہم نے اندرونی طور پر امن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا متعدد طریقوں سے ، مشرقی لداخ میں ہندوستانی فوج کے لئے گذشتہ سال ایک تاریخی سال رہا، جہاں فوج نے مشکل وقتوں میں بہادری کے ساتھ ساتھ صبر کا مظاہرہ کیا.