کراچی:اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 156روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے کی کمی

کراچی(صباح نیوز)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے کی کمی سے ایک لاکھ10ہزار200روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت16ڈالر کی کمی سے1875ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 900روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ10ہزار200روپے اور 770روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار480روپے پر آ گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460روپے برقرار رہی۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جمعرات کو بھی برقرا ر رہااور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 156روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے بڑھ کر155.80روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے بڑھ کر155.90روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر 155.70روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر 156روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید188.50روپے اور قیمت فروخت 190روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے گھٹ کر 220روپے ہو گئی۔