کرناٹک کے14 سکولوں کی 162 طالبات کو حجاب کرنے پر واپس گھر بھیج دیا گیا

نئی دہلی( ویب  نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے  نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات  بارے سروے شروع کرا دیا ہے۔ بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک  حکومت نے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات  بارے سروے شروع کرا دیا ہے تاکہ ان کی تعداد معلوم کی جاسکے  ۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم  بی سی ناگیش نے کہا ہے کہ مسلمان طالبات کی درست تعداد معلوم کرنے کے لیے گنتی کرائی جارہی ہے ۔ اخبار کے مطابق  بھارتی ریاست کرناٹک کے14 سکولوں کی 162 طالبات کو حجاب کرنے پر  واپس گھر بھیج دیا گیا ادھر بھارتی ریاست کرناٹک کے شیموگا ضلع میں حجاب پابندی کیخلاف ورزی پرحجاب پہن کر اسکول پہنچنے پر کالج نے 58 طالبات کو معطل کر دیا ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں مسلم طالبات اپنے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کر آئیں، لیکن انہیں عدالت کے حکم کا حوالہ دے کر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔اسی طرح شیموگا ضلع کے پری یونیورسٹی کالج انتظامیہ نے حجاب ہٹانے سے انکار کرنے پر 58 طالبات کو معطل کردیا۔