سالانہ15ارب آمدن متوقع،1400افرادکوروزگارملے گا، پیڈ و چیف انجینئر نعیم خان کی گفتگو

پشاور (ویب نیوز)

خیبرپختونخواکے ضلع مانسہرہ میںرواں سال دریائے کنہارپرصوبے کے سب سے بڑے پن بجلی منصوبے بالاکوٹ ہائیڈروپاورپراجیکٹ، 300میگاواٹ پرتعمیراتی کام کاآغازہوگا۔یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اورAIIBبینک کے مشترکہ مالی تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان نے منصوبے پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی Gazoba اورترک کنسلٹنٹ کمپنیDolsarکی ٹیم کے ارکان سے بالاکوٹ سائیٹ پرہنگامی میٹنگ میں کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمانسہرہ اورمنصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگرذمہ دارحکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں منصوبے کے لیے اراضی کے حصول پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا گیاجبکہ منصوبے کاDetailed Design Work  بھی کامیابی کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب منصوبے پر عملی کام کا آغازکیا جائے گا۔ اجلاس میں منصوبے پرکام کرنے والی چینی اورترک کمپنیوں کی غیر ملکی انجینئرزکی ٹیموں کوسکیورٹی سمیت دیگرامورکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے منصوبے پر عملی کام کے آغاز کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئرنعیم خان نے بتایاکہ یہ منصوبہ موجودہ صوبائی حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو755ملین ڈالرز کی خطیررقم سے آئندہ 7سالوں کے دوران مکمل کیا جائے گاجس میں80فیصدرقم یعنی580ملین ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینکAIIB یعنی ایشیاء انفراسٹرکچرانوسٹمنٹ بینک کے ساتھ مل کرفراہم کرے گا اورباقی رقم صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فراہم کرے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 15ارب روپے کی آمدن ہوگی اورتقریباً1400افرادکوروزگارملے گا۔انہوں نے صوبے کے سب سے بڑے توانائی کے منصوبے کو شروع کرنے کوموجودہ صوبائی حکومت کا بڑاکارنامہ قراردیا اور کہا کہ مذکورہ منصوبہ صوبے کی معیشت کے استحکام،توانائی کے بحران کے خاتمے اورروزگارکے مواقع پیداکرنے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا۔