اسلا م آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف دائردرخواست خارج کر دی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء کی درخواست خارج کرتے ہوئے یونیورسٹی کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا۔ واضح رہے عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔قائد اعظم یونیورسٹی کے کچھ پروفیسرز اور طلباء کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ بہارہ کہو بائی پاس قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر تعمیر ہورہا ہے۔جبکہ عدالت کی جانب سے تعمیراتی کام پر حکم امتناع بھی جاری کیا گیا تھا۔