اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار پر مشتمل تین رکنی بینچ نے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست مستردکردی۔عدالت نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ درست قراردے دی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو شوکازنوٹس جاری کرنا درست قراردے دیا۔تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی وکیل کے دلا ئل سننے کے بعد 11جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیصلہ کو برقراررکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مستردکردی ۔